LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ٹریفک پولیس کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف خصوصی کارروائیاں جاری۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ٹریفک پولیس کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف خصوصی کارروائیاں جاری۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 66 ہزار سے زائد ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں گئیں۔9,847 سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند، جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 379 مقدمات درج کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد، سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف خصوصی مہم جاری رکھی۔ اس دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 66,089سے زائد ٹریفک خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، جبکہ6,562موٹرسائیکلوں اور 3,285گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔ اسی طرح سنگین نوعیت کی ٹریفک خلاف ورزیوں پر379 مقدمات بھی درج کیے گئے۔لین وائیلشن پر 7,625،رانگ وے ڈرائیونگ پر 4,392، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 3,569، غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے استعمال پر7,150، غلط پارکنگ پر10,846،اوورلوڈنگ پر 4,105 جبکہ دیگر مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔مزید برآں، اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنے، روڈ سیفٹی کو فروغ دینے اور محفوظ سفری رویوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سرکاری و نجی اداروں، تعلیمی اداروں، مارکیٹس اور اہم شاہراہوں پر 111 روڈ سیفٹی ورکشاپس اور دیگر آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا، جن کے ذریعے 94 ہزارسے زائد شہریوں کو ٹریفک قوانین،محفوظ ڈرائیونگ اور روڈ سیفٹی سے متعلق مؤثر آگاہی فراہم کی گئی۔چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک ذمہ دار اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنی، اپنے اہلِ خانہ اور دیگر شہریوں کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ اپنی اور دیگر شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف بھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کسی بھی فرد کو شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ خصوصی مہم شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، ٹریفک کے منظم نظام کے قیام، حادثات کی روک تھام اور شاہراہوں پر محفوظ سفری ماحول کو یقینی بنانے کے لیے شروع کی گئی ہے۔سی ٹی او اسلام آباد نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کے مربوط، منظم اور محفوظ نظام کو برقرار رکھنا، حادثات کی شرح میں نمایاں کمی لانا اور شہریوں کو بہترین، محفوظ اور سہل سفری سہولیات فراہم کرنا اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »