اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایچ ای سی ویمنز بیس بال چیمپئن شپ شدید بدنظمی کا شکار; فاٸنل اور اختتامی تقریب میں کھلاڑی گھتم گھتا، ہاسٹل میں بھی توڑپھوڑ
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام اسلام آباد میں جاری انٹر یونیورسٹی ویمنز بیس بال چیمپئن شپ کا فائنل اور اختتامی تقریب شدید بدنظمی کا شکار ہوگٸی جہاں فاٸنل میچ اور اختتامی تقریب میں دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھا پائی اور جھگڑا ہوگیا۔پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ ایونٹ کےفائنل میں پنجاب یونیورسٹی اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جہاں دونوں ٹیموں کی کھلاڑی پہلے آن گراونڈ اور بعد ازاں اختتامی تقریب کے موقع پر ایک دوسرے پر حملہ آور ہوگئیں، جس کے نتیجے میں کئی کھلاڑیاں زخمی ہوئیں۔واقعے کے بعد کشیدگی پی ایس بی ہاسٹلز تک جا پہنچی، جہاں بعض خواتین کھلاڑیوں کی جانب سے توڑ پھوڑ کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔عینی شاہدین کے مطابق ایچ ای سی انتظامیہ صورتحال پر قابو پانے اور جھگڑا روکنے میں ناکام رہی، جس کے باعث کافی دیر تک افراتفری کا ماحول برقرار رہا۔واقعے کے بعد چیمپئن شپ کے انتظامات اور سیکیورٹی پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں جبکہ تاحال ایچ ای سی کی جانب سے واقعے کے حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

