اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) وفاقی پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈ سرچ آپریشن
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) وفاقی پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈ سرچ آپریشن، 406 افراد،191 گھروں ،23 ہوٹلوں،78دکانیں، 190موٹر سائیکلوں اور 81 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، جانچ پڑتال کیلئے 09 مشکوک افراد اور 15موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 406افراد، 191 گھروں، 23 ہوٹلوں، 78دکانیں،190موٹر سائیکلوں اور 81 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے نو مشکوک افراد اور 15موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

