LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اور مضر صحت گوشت کی سپلائی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے موٹروے ایکسچینج کے قریب سے دو بولان گاڑیوں سے 1300 کلوگرام مضر گوشت برآمد کر لیا

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اور مضر صحت گوشت کی سپلائی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے موٹروے ایکسچینج کے قریب سے دو بولان گاڑیوں سے 1300 کلوگرام مضر گوشت برآمد کر لیا جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا جبکہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑی گاڑیاں اپنی تحویل میں لے لیں ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی گاڑیوں میں مضر صحت گوشت چھپا کر راولپنڈی شہر منتقل کیا جا رہا تھا موقع پر موجود ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کا معائنہ کرنے کے بعد اسے انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا جس کے بعد فوڈ سیفٹی قوانین کے مطابق تمام گوشت تلف کر دیا گیا ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گوشت ضلع جھنگ سے راولپنڈی لایا جا رہا تھا ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانے میں دو الگ الگ مقدمات درج کر دیے گئے ہیں جبکہ مزید قانونی کاروائی جاری ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق صوبہ بھر میں ناقص مضر صحت اور غیر معیاری خوراک کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ترجمان کے مطابق انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »