LOADING

Type to search

National

گوجرانوالہ (ڈیجیٹل پوسٹ) ریجن پولیس گوجرانوالہ اور رضا میڈیکل کمپلیکس کے درمیان ایم او یو سائن شہداء کے اہل خانہ کو کنسلٹیشن فیس میں 100 فیصد جبکہ دیگر پولیس ملازمین کے اہل خانہ کو مختلف طبی سہولیات پر 40 سے 50 فیصد تک رعایت فراہم کی جائے گی

Share

گوجرانوالہ (ڈیجیٹل پوسٹ) ریجن پولیس گوجرانوالہ اور رضا میڈیکل کمپلیکس کے درمیان ایم او یو سائن
شہداء کے اہل خانہ کو کنسلٹیشن فیس میں 100 فیصد جبکہ دیگر پولیس ملازمین کے اہل خانہ کو مختلف طبی سہولیات پر 40 سے 50 فیصد تک رعایت فراہم کی جائے گی
پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، اور ایسے فلاحی اقدامات فورس کے حوصلے بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے
(ریجنل پولیس آفیسرخرم شہزاد حیدر وڑائچ)
گوجرانوالہ (18جون 2026؁)ریجن پولیس گوجرانوالہ اور رضا میڈیکل کمپلیکس، گوجرانوالہ کے درمیان پولیس افسران، جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو معیاری اور رعایتی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔اس موقع پر معاہدے پر ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ اور رضا میڈیکل کمپلیکس کے اونر نے دستخط کیے۔اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد پولیس فورس کی خدمات، قربانیوں اور قومی سلامتی کے لیے ان کی بے مثال کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو معیاری طبی سہولیات رعایتی نرخوں پر فراہم کرنا ہے۔معاہدے کے مطابق شہداء پولیس کے اہل خانہ اور بچوں کو او پی ڈی کنسلٹیشن فیس میں 100 فیصد جبکہ تمام سروس چارجز اور لیبارٹری ٹیسٹوں پر 50 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی۔اسی طرح ریٹائرڈ یا وفات پا جانے والے پولیس ملازمین کے بچوں کو کنسلٹیشن فیس پر 50 فیصد جبکہ تمام سروس چارجز اور لیبارٹری ٹیسٹوں پر 40 فیصد رعایت دی جائے گی۔مزید برآں دورانِ سروس پولیس ملازمین کے بچوں کو بھی کنسلٹیشن فیس میں 50 فیصد اور تمام سروس چارجز و لیبارٹری ٹیسٹوں پر 40 فیصد رعایت حاصل ہوگی۔اس موقع پر آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے کہا کہ پولیس افسران اور جوان دن رات عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ ان کی اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود گوجرانوالہ ریجن پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے فلاحی اقدامات پولیس ملازمین کے حوصلے بلند کرنے اور ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی بہتر ادائیگی میں معاون ثابت ہوں گے۔آر پی او نے رضا میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کے لیے رعایتی طبی سہولیات کی فراہمی ایک قابلِ تحسین اقدام ہے جو معاشرتی ذمہ داری اور پولیس کے ساتھ تعاون کی بہترین مثال ہے۔رضا میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ معاہدے کے تحت پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو معیاری، بروقت اور رعایتی طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ جبکہ ادارے کو درپیش کسی بھی سکیورٹی مسئلے کی صورت میں گوجرانوالہ ریجن پولیس سے حسبِ ضابطہ تعاون کی توقع بھی ظاہر کی گئی۔گوجرانوالہ ریجن پولیس اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود، صحت، سہولیات اور پیشہ ورانہ خدمات میں بہتری کے لیے ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے تاکہ فورس مزید جذبے، اعتماد اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »