LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی وی وی آئی پی پروٹیکشن کی زیر صدارت اہم سکیورٹی اجلاس منعقد

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی وی وی آئی پی پروٹیکشن کی زیر صدارت اہم سکیورٹی اجلاس منعقد۔ہائی سکیورٹی زون کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، افسران نے مختلف حساس مقامات پر تعینات نفری، حفاظتی انتظامات، نگرانی کے نظام اور سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی وی وی آئی پی پروٹیکشن کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی زیر صدارت ایڈمن بلاک سکیورٹی ڈویژن میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سکیورٹی ڈویژن کے سینئر افسران نے شرکت کی،اجلاس کے دوران نیشنل اسمبلی، پارلیمنٹ ہاؤس و پارلیمنٹ لاجز، وزیراعظم ہاؤس و آفس، ایوان صدر، ڈپلومیٹک انکلیو اور ہائی سکیورٹی زون کے مختلف ناکہ جات کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، افسران نے مختلف حساس مقامات پر تعینات نفری، حفاظتی انتظامات، نگرانی کے نظام اور سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی،ایس ایس پی وی وی آئی پی پروٹیکشن نے تمام سینئر افسران کو سکیورٹی ڈیوٹی، پٹرولنگ کے نظام، داخلی و خارجی راستوں کی موثر نگرانی اور مجموعی حفاظتی انتظامات کو مزید مستحکم، فعال اور موثر بنانے کیلئے اہم ہدایات جاری کیں، انہوں نے افسران کو احکاما ت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام حساس اور اہم قومی اداروں کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ڈیوٹی کے دوران پیشہ ورانہ مہارت، چوکسی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تمام یونٹس باہمی رابطے، بروقت ردعمل اور موثر نگرانی کے نظام کو مزید بہتر بنائیں تاکہ قومی اہمیت کے حامل اداروں، اہم شخصیات اور حساس تنصیبات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے، اجلاس میں سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے اور عوامی و قومی مفادات کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کیلئے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »