LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایران امریکہ امن معاہدہ

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے ابتدائی یادداشت پر دستخط کر دئیے ہیں معاہدے پر باقاعدہ اور حتمی دستخط جمعہ کے روز سوئٹزر لینڈ میں ایک تقریب کے دوران کیے جائیں گے فرانس میں صدر ایمانوئل میکخواں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدہ مکمل طور پر طے پا چکا ہے آبنائے ہرمز کو جزوی طور پر بحری آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے جبکہ جمعہ کو سوئٹزر لینڈ میں معاہدے پر دستخط ہوتے ہی یہ اہم آبی گزرگاہ مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ اس شرط پر عملدرآمد کو سخت نگرانی کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا۔ معاہدے کا متن بہت جلد جاری کر دیا جائے گا ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے معاہدے کو ایران کی تاریخی مزاحمت کی جیت اور خطے کیلئے ایک اعزاز قرار دیا ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے امریکہ ایران امن معاہدے کو امن کا سورج طلوع ہونے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف دو ممالک کے درمیان ایک معاہدہ نہیں بلکہ امن اور مکالمے کی طاقت کی فتح اور سفارتکاری کی کامیابی ہے اس جنگ کے شعلے بجھانے اور امن کے قیام کیلئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے غیر معمولی کردار ادا کیا انہوں نے جنگ کے شعلے بجھانے اور امن کے قیام کیلئے شب و روز ایک کر دئیے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات میرے ذاتی علم میں ہے کہ مذاکرات کے اِس عمل کے دوران کئی نشیب و فراز آئے اور یوں لگتا تھا کہ معاملہ ختم ہونے کو ہے مگر پاکستان کے اس عظیم سپوت نے ہمت نہیں ہاری اور اللہ تعالی پر توکل کے ساتھ مسلسل کاوشیں کرتے رہے جس کے نتیجے میں کل رات کو جنگ بندی کا باضابطہ اعلان ہوا اگر خلوص استقامت اور دانشمندی کا یہ سفر جاری نہ رہتا تو شاید دنیا میں امن کا خواب بکھر جاتا اور نجانے جنگ کے شعلے اور کتنی تباہی لے کر آتے مجھ سمیت پوری قوم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے سعودی عرب’ اقوام متحدہ’ یورپی یونین’ چین’ برطانیہ’ اٹلی’ ترکیہ’ قطر’ فن لینڈ’ نیدر لینڈز’ مصر’ فرانس’ آسٹریا اور کینڈا سمیت متعدد ممالک نے پیر کو ایران امریکہ امن معاہدے کے لئے پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کاوشوں کی تعریف اور اس کے لئے پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے دوسری جانب امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے نے اسرائیلی قیادت کے پائوں تلے سے زمین نکال دی ہے اسرائیلی فوجی اور انٹیلی جنس ماہرین نے اس معاہدے کو ریاست اسرائیل کے لئے ہولناک سیاسی اور سیکورٹی تباہی قرار دیتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ واشنگٹن میں اب اسرائیل کا اثر ورسوخ دم توڑ رہا ہے جبکہ تہران پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بن کر ابھرا ہے ایران میں تختہ الٹنے کا خواب دیکھنے والے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا اپنا اقتدار خطرے میں پڑ گیا ہے اکتوبر میں ہونے والے انتخابات میں ان کی ان کی شکست کی واضح طور پر پیش گوئی کی جا رہی ہے اسرائیلی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی کی جنگ کے خاتمے کے لئے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والا معاہدہ اسرائیل کے لئے ایک بڑا اسٹریٹجک دھچکا ہے اب یہ ناممکن لگتا ہے کہ کوئی بھی مستقبل کا امریکی صدر ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کا خطرہ مول لے گا تاریخ ہمیشہ ان قوتوں سے عبارت ہوتی ہے جو تصادم کے طوفان میں مکالمے کی شمع روشن کرتی ہیں جنگ کے دو متحارو فریقوں کو قائل کرکے مذاکرات کی میز پر بٹھانا کوئی معمولی کام نہیں اس کے لئے صرف سیاسی ارادرے کی نہیں بلکہ خلوص نیت اور کمال سفارت کاری کی ضرورت ہوتی ہے جو ناممکن کو ممکن بنا دے مشرق وسطی کے صحرائوں سے اٹھنے والی جنگ کی چنگاریاں جب یورپ اور ایشیا کی معیشتوں کو اپنی لپیٹ میں لینے لگیں تو دنیا امن کی تلاش میں تھی اس بحران کے دوران پاکستان کی سول اور عسکری قیادت نے جس دور اندیشی کا ثبوت دیا وہ آنے والے وقتوں میں سٹریٹجک سٹڈیز کا حصہ بنے گا فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے پس پردہ رابطوں میں سے کچھ ریکارڈ کا حصہ بن چکے ہیں جب کبھی مورخ اس کی تفصیلات سے پردہ اٹھائے گا تو دنیا دنگ رہ جائے گی کہ پاکستان نے کس مہارت کے ساتھ ان شعلوں پر پانی ڈالا جو عالمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے تھے پاکستان نے ایک بار پھر دنیا کو دکھا دیا کہ وہ محض جغرافیائی طور پر ہی اہم نہیں بلکہ عالمی امن کا ایک ایسا ناگزیر ستون ہے جس کے بغیر خطے اور دنیا میں استحکام کا خواب ادھورا ہے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی دور اندیشی اور کمال سفارت کاری کی بدولت اسلام آج آج ایک ایسے ناگزیر سفارتی کوریڈور میں تبدیل ہوچکا ہے جہاں سے گزرے بغیر عالمی امن کا سفر ممکن دکھائی نہیں دیتا ایران پر اسرائیل اور امریکہ کی ننگی جارحیت کے بعد مشرق وسطی کے افق پر چھائے تیسری عالمی جنگ کے گہرے سیاہ بادل اور علاقائی ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج نے پوری دنیا کو ایک ایسے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا جہاں ایک چھوٹی سے چنگاری پورے خطے کو خاکستر اور عالمی امن کو تہہ وبالا کر سکتی تھی مشرق وسطی اور خلی فارس کی فضائوں میں چھایا ہوا لرزہ خیز سکوت بارود کے کسی بھی روایتی دھماکے سے زیادہ ہولناک اور بظاہر ایک ایسی عالمی تباہی کا دیباچہ تھا جس کی تپش پوری دنیا محسوس کرتی وقت کی نبض تھم چکی تھی اور عالمی سیاست کا محور ایک ایسے آتش فشاں پر آکھڑا ہوا ہ تھا جو کسی بھی لمحے پھٹ سکتا تھا دنیا بھر کی نظریں مشرق وسطی کی سنگین صورت حال پر مرکوز تھیں مگر صورت حال کو سنبھالنے کے لئے کوئی موثر عالمی کردار سامنے نہیں آرہا تھا ماسوائے پاکستان کے مشرق وسطی میں بھڑکنے والی جنگ کی آگ کے شعلوں کو پاکستان نے جس طرح ثالثی سے ٹھنڈا کیا وہ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لئے مقام شکر ہے ایران امریکہ امن معاہدہ دنیا کے لئے ایک تاریخی واقعہ اور عالمی امن کے لئے بے نظیر کارنامہ ہے جس کے اثرات علاقائی اور عالمی سطح پر معیشت سماج اور اقوام کے باہمی تعلقات کی صورت میں سامنے آئیں گے اس کامیابی کے پیچھے پاکستان کی خاموش سفارت کاری اور بیک چینل ڈپلومیسی کے وہ تمام حربے کارفرما تھے جو بین الاقوامی تعلقات میںکسی ریاست کو معتبر بناتے ہیں امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے سے جہاں دنیا بھر میں پاکستان کو پذیرائی مل رہی اور عالمی برادری پاکستان کی ثالثی سفارتی کاوشوں کی تعریف اور اس کے لئے پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کر رہی ہے وہیں پاکستان بھر میں بھی اس حوالے سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ حتمی معاہدے کی راہ ہموار کرے گی اور خطے میں پائیدار امن کی بنیاد رکھے گی پاکستان کو فخر ہے کہ اس نے اس مشکل دور میں مکالمے اور سفارت کاری کی حمایت کی دعاگو ہوں کہ یہ کوششیں خطے اور دنیا میں مزید امن استحکام اور خوشحالی کا سبب بنیں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا تیسری عالمی جنگ کو روکنے کا اعزاز پاکستان کے حصے میں آیا ہے پاکستان نوبیل امن انعام کاحق دارہے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سفارتی محاذ پر پاکستان سرخرو ہوا ہے آج سے پہلے بھی اگر پنڈی اور اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو پاکستان کو کئی بین الاقوامی اعزاز مل چکے ہوتے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امن عمل کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات کام کیا تین سال سے پاکستان کی کامیابی کی کوششوں کاسب سے بڑا پھل اللہ تعالی نے آج عطا کیا ہے جلد فلسطین کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران امریکا معاہدے پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک بار پھر کر دکھایا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے امریکا ایران امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن معاہدہ کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے ثالثی عمل کو آگے بڑھانے میں وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش اور علاقائی استحکام کیلئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ثابت قدم حمایت کو سراہتا ہوں پاکستان اور دوست ممالک کی کوششوں سے امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ابتدائی یاداشت پر دستحط کے بعد وہ عام خطرات اور خدشات کافی حد تک ختم ہو گئے ہیں جو دنیا کو درپیش تھے اور اس کا بڑا کریڈٹ بلا شبہ پاکستان کے حصہ میں آیا ہے اسلام آباد کی یہ بڑی سفارتی کامیابی اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ جب نیت نیک مشن جنگ بندی کا خاتمہ اور امن کا قیام ہو اور ٹیم ورک پر یقین ہو تو کامیابی ضرور ملتی ہے غزہ کے ایشو پر امریکہ میں پاکستان کی قیادت کی موجودگی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطے میں اہم فیصلے اب پاکستان کی مرضی سے ہوں گے اور اب یہ منظر اس کی تائید کرتا نظر آرہا ہے امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ ڈیپ اسٹیٹ کو آرڈی نیشن کی عمدہ اور بہترین مثال ہے اس کے نتیجے میں مشرق وسطی بالخصوص دنیا میں امن قائم ہوتا ہے تو اس میں پاکستان کی پسِ پردہ سفارتکاری کو تاریخ خاموش حصہ سمجھا جائے گا جس میں سب سے بڑا کردار پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف’ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ہے جو تاریخ لکھنے والوں کی نہیں بلکہ تاریخ بنانے والوں کی یاداشت میں ضرور یاد رہے**

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »