LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) امارات بلڈنگ میں واقع مونال ہوٹل سے لڑکی کی چھلانگ، جاں بحق

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) امارات بلڈنگ میں واقع مونال ہوٹل سے لڑکی کی چھلانگ، جاں بحق
اسلام آباد کے تھانہ کرپا کی حدود میں واقع امارات بلڈنگ میں قائم مونال ہوٹل سے ایک نوجوان لڑکی نے مبینہ طور پر 13ویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب لڑکی کھانے کے لیے ہوٹل آئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ عمارت کی 13ویں منزل پر گئی اور وہاں سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
امارات بلڈنگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی ممکنہ وجہ گھریلو تنازع یا ذاتی مسائل بتائے جا رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے پولیس یا متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »