LOADING

Type to search

National

حسن ابدال (ڈیجیٹل پوسٹ) بدنام زمانہ فرجاد عرف فرا گرفتار، عدالت کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Share

حسن ابدال (ڈیجیٹل پوسٹ) حسن ابدال پولیس نے بدنام زمانہ ، اغوا، ناجائز حراست، بھتہ خوری اور سنگین دھمکیوں کے مقدمے میں نامزد ملزم فرجاد عرف فرا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف درج مقدمے میں سنگین نوعیت کے الزامات شامل ہیں اور تفتیش کے دوران اہم پیش رفت متوقع ہے۔

تھانہ صدر حسن ابدال میں درج مقدمہ نمبر 261/26 کے مطابق ملزم کے خلاف اغوا، غیر قانونی حراست، بھتہ خوری، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور زبردستی گھر میں داخل ہونے کی دفعات کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔

پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے مزید تفتیش اور ممکنہ برآمدگی درکار ہے۔ عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، جبکہ پولیس نے 7 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران مقدمے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ملزم سے ہونے والی پوچھ گچھ سے مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مقدمے کی تمام جہتوں پر تحقیقات کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں عدالت نے حکم دیا ہے کہ ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو 8 جون 2026 کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »