ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) خانپور حطار اور ٹیکسلا کے سب سے بڑے پہاڑی سلسلے سرڑہ پہاڑ کو آگ لگا کر جلا دیا گیا
Share
ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) خانپور حطار اور ٹیکسلا کے سب سے بڑے پہاڑی سلسلے سرڑہ پہاڑ کو آگ لگا کر جلا دیا گیا ، پہاڑ پر راستہ نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، آگ کے بھیانک شعلوں کی وجہ سے وسیع پیمانے پر رقبہ میں پھیلے قیمتی جنگلات چرند پرند جنگلی جانور حیوانات جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے ،دو روز قبل لگائی جانے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پہاڑ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، خانپور کے نواحی علاقے ممرہال ، سورج گلی ،سمیت ملحقہ علاقوں میں راکھ کے بادل منڈلانے نظر آنے لگے ، جبکہ دوسری جانب ٹیکسلا ، پنجاب کے علاقے سالار گاہ سمیت ملحقہ علاقے جات میں بھی آگ پھیل گئی ، عوامی حلقوں نے کہا کہ ہر سال اس گرمی کے سیزن میں آگ لگا دی جاتی ہے

