راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ دھمیال کے علاقہ لیاقت کالونی میں خاتون سمیت دو افراد کے آگ سے جھلسنے کا واقعہ
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ دھمیال کے علاقہ لیاقت کالونی میں خاتون سمیت دو افراد کے آگ سے جھلسنے کا واقعہ، پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ لیاقت کالونی میں آگ سے خاتون سمیت 02 افراد جھلس گئے ہیں ابتدائی تحقیقات کے مطابق مرد نے اپنے آپکو اور خاتون کو خود آگ لگائی غیرت کے نام پر قتل کے شواہد سامنے نہیں آئے ہیں تاہم تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں خاتون کی نعش کو اور زخمی مرد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی بلاامتیاز تحقیقات کرتے ہوئے حقائق کو سامنے لایا جائے گا،
راولپنڈی( ٹی این ایس) تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں رات گئے موٹرسائیکل سوار02 ملزمان کی پولیس پر فائرنگ, جوابی کاروائی کے دوران ایک ڈاکوہلاک، ملزم ڈکیتی معہ قتل، نقب زنی،اورناجائزاسلحہ کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور سزا یافتہ تھا ہلاک ڈاکو کے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے ایک ساتھی سے شہری سے چھینا گیا موٹر سائیکل برامد کیا گیا تھا، جس نے گزشتہ روز فرار ہونے کی کوشش میں فائرنگ کر کے دو راہگیروں کو زخمی کر دیا تھا، پولیس نے رات گئے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا توملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی ہلاک ہونے والے ڈاکو کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے گئے ہیں
راولپنڈی( ٹی این ایس) وارث خان پولیس نے قتل اقدام قتل کے مقدمہ میں 05 ماہ سے مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا،ملزم نے سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے راہگیر سمیت دو شہریوں کو زخمی کیا تھا، زخمی دوران علاج معالجہ دم توڑ گیا تھا
راولپنڈی( ٹی این ایس) نیو ٹاؤن پولیس نے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب دو افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس زرائع کے مطابق زیر حراست افراد نے گلی میں لڑائی کے دوران گالی گلوچ سے منع کرنے پر فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کر دیا تھا
راولپنڈی( ٹی این ایس) منشیات کے خلاف کاروائی میں تین منشیات فروش گرفتار ساڑھے 12 کلو سے زائد چرس برآمد، رتہ امرال پولیس نے منشیات کے بڑے ڈیلر کو حراست میں لیکر 10 کلو چرس برآمد کی زیر حراست شخص نے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کے نیٹ ورک کا انکشاف کیا، زیر حراست شخص قبل ازیں منشیات کے مقدمہ میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے نصیر آباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لیکر 01 کلو 600 گرام گنجمنڈی پولیس نے ایک فرد کو حراست راست میں لیکر 01 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے
راولپنڈی( ٹی این ایس) شراب اور اسلحے کے خلاف کاروائی میں پولیس نے 13 افراد کو حراست میں لیکر 87 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا، زیر حراست افراد کے خلاف کاروائیاں تھانہ بنی، گنجمنڈی، نیو ٹاؤن، صادق آباد، آر اے بازار، ایئرپورٹ، سول لائن، مورگاہ اور گجرخان کے علاقوں میں کی گئیں

