LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) وفاقی پولیس کے درالحکومت مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن، 548 افراد،187 گھروں،02 ہوٹلز، 70 دکانیں، 204 موٹر سائیکلوں اور 84 گاڑیوں کو چیک کیا گیا

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) وفاقی پولیس کے درالحکومت مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن، 548 افراد،187 گھروں،02 ہوٹلز، 70 دکانیں، 204 موٹر سائیکلوں اور 84 گاڑیوں کو چیک کیا گیا ،جانچ پڑتال کیلئے 20 مشکوک افراد اور 27 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں منتقل بھی کیا گیا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے، سرچ آپریشن کے دوران 548 افراد، 187 گھروں،02 ہوٹلز، 70 دکانیں، 204 موٹر سائیکلوں اور 84 گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 20 مشکوک افراد اور 27موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں منتقل بھی کیا گیا،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے،سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »