راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ کلرسیداں ندیم عباس کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کاروائی
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ کلرسیداں ندیم عباس کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کاروائی ۔ موٹرسائیکل چوری نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر سرکل انعم شیر کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں کی سربراہی میں پولیس ٹیم جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے علاقے میں موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کوگرفتار کر لیا پولیس ٹیم نے زیر حراست گینگ سے دوران تفتیش مسروقہ موٹر سائیکل، 7 موبائل فون و رقم 60 ہزار 500 روپے اور کٹر برآمد کرلیا ایس پی صدر سرکل نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

