راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ وارث خان راجہ تصدق کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ وارث خان راجہ تصدق کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، کرکٹ میچوں اور دیگر کھیلوں پر بٹ پرو ایپ کے ذریعے جوا کھیلنے/کھلانے والا شخص گرفتار،موبائل فون برامد،زیر حراست شخص نے اپنے مخصوص گاہکوں کو کرکٹ میچز پر آن لائن جواء کھلانے کا انکشاف کیا۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ میچوں اور دیگر کھیلوں پر بٹ پرو ایپ کے ذریعے جوا کھیلنے/کھلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص سے موبائل فون برآمد ہوا، زیر حراست شخص نے اپنے مخصوص گاہکوں کو کرکٹ میچز پر آن لائن جواء کھلانے کا انکشاف کیا، ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے۔

