اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان کے نامور صحافی، دانشور اور اردو ڈائجسٹ کے چیف ایڈیٹر الطاف حسن قریشی 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان کے نامور صحافی، دانشور اور اردو ڈائجسٹ کے چیف ایڈیٹر الطاف حسن قریشی 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے’ نماز جنازہ 17 مئی بروز اتوار بعد نماز ظہر جامعہ اشرفیہ لاہور میں ادا کی جائے گی’ آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ ایڈیٹرز فورام (اے پی این ای ایف) نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی میڈیا کی تاریخ کی سب سے قابل احترام اور بااثر شخصیت کے انتقال پر سوگ کا اظہار کیا۔ اے پی این ای ایف کے صدر رانا عمران لطیف نے الطاف حسن قریشی کو بھرپور اور جذباتی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اردو صحافت کی ایک بلند پایہ شخصیت قرار دیا جن کی میراث ملک کے میڈیا کے منظر نامے میں گہرائی تک پیوست رہے گی

