اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق کا ایوانِ صدر کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق کا ایوانِ صدر کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔افسران و جوانوں کو موثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق نے ایوانِ صدر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی امور اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔دورے کے دوران ڈی آئی جی سکیورٹی نے ایوانِ صدر کے اطراف قائم ناکہ جات اور دیگر سکیورٹی پوائنٹس کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی انتظامات، چیکنگ کے طریقہ کار اور جوانوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی آئی جی سکیورٹی نے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ داخلہ و خارجی راستوں کی سیکیورٹی کو مزید مو¿ثر اور مضبوط بنایا جائے تاکہ سرکاری و نجی املاک کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران مکمل چوکسی، نظم و ضبط اور احساسِ ذمہ داری کا مظاہرہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی






