اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت مویشی منڈیوں کی سکیورٹی اور جرائم کے انسداد سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت مویشی منڈیوں کی سکیورٹی اور جرائم کے انسداد سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو مویشی منڈیوں کی سکیورٹی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ تمام افسران مویشی منڈیوں کا وزٹ کریں اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں ۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کریں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیرِ صدارت مویشی منڈیوں کی سکیورٹی اور جرائم کے انسداد سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا، ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز سلمان ظفر، زونل ایس پیز، ایس پی کیپیٹل پٹرول، ایس پی ٹریفک، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے تمام افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیوں کی فول پروف سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مو¿ثر اور بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود مویشی منڈیوں کا دورہ کریں، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیں اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے اور تعاون کے ذریعے غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کی جائیں، جبکہ شہریوں کو ہدایت کی جائے کہ وہ اپنی گاڑیاں صرف مختص کردہ پارکنگ ایریاز میں کھڑی کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور آمد و رفت میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری، سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عادی مجرمان کے خلاف خصوصی کریک ڈاو¿ن تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ راہزنی، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث متحرک گروہوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں یقینی بنائی جائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام پٹرولنگ یونٹس فیلڈ میں متحرک اور نمایاں نظر آئیں، جبکہ پٹرولنگ کے نظام کو مزید مو¿ثر اور بامقصد بنایا جائے۔ بالخصوص رات کے اوقات میں گشت کے نظام کو مزید فعال کیا جائے تاکہ جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت اور مو¿ثر بنایا جائے تاکہ مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا سکے ۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ تمام افسران عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں اور کمیونٹی پولیسنگ کے تحت شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے اور درخواست گزاروں کی دادرسی کو یقینی بنائیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے

