LOADING

Type to search

National

ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ خانپور پولیس کی کاروائی ڈکیتی و راہزنی کی غرض سے بامسلح گھات لگائے بیٹھے گروہ کے دو ملزمان گرفتار ،اسلحہ ایمونیشن برآمد ,

Share

ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
ایس ایچ او تھانہ خانپور صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے لنک روڈ گڑھی سیداں کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و راہزنی کی غرض سے بامسلح گھات لگائے بیٹھے گروہ کے دو ملزمان اسد محمود ولد کرم الٰہی سکنہ ڈیبیاں ٹیکسلا اور وقاص ولد ریاض احمد سکنہ ٹیکسلا کو گرفتار کر کے 02 پستول اور ایمونیشن برآمد کرلیا ۔ملزمان کے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری ۔ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 399.400.411.15AA کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »