اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق سے میٹنگ۔کرائم کنٹرول
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق سے میٹنگ۔کرائم کنٹرول، سکیورٹی صورتحال اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا اور پبلک سروس کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق اور ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین کے ساتھ میٹنگ کی۔ جس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، سکیورٹی اقدامات اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے سٹی زون کی کارکردگی، گشت کے نظام، پولیس رسپانس، سکیورٹی انتظامات اور شہریوں کے مسائل کے فوری ازالے سے متعلق اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے اور تمام افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، لہٰذا تمام افسران اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ گشت کے نظام کو مزید فعال بنایا جائے تاکہ جرائم کی بروقت روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل کے فوری حل، بہتر کوآرڈینیشن اور پبلک ڈیلنگ میں بہتری پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، اس لیے افسران شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور بہترین رویہ اختیار کریں۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں“اوپن ڈور پالیسی”کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ اور فوری بنیادوں پر حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی شہری کو پولیس سے متعلق مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آ سکتا ہے، کیونکہ میرے دروازے ہمیشہ شہریوں کے لیے کھلے ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں کو مقررہ وقت میں میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔ انہوں نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو بھی دفاتر میں مقررہ اوقات کی پابندی اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کے انعقاد سے مسائل کے فوری حل میں مدد مل رہی ہے





