LOADING

Type to search

Karachi National

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) ہاؤس آفیسرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر وائی ڈی اے جے پی ایم سی کا آخری الٹی میٹم

Share

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی ڈاکٹر شاہد اعوان صدر، وائی ڈی اے جے پی ایم سی ڈاکٹر اورنگزیب جنرل سیکریٹری، وائی ڈی اے جے پی ایم سی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) جے پی ایم سی انتظامیہ کی جانب سے ہاؤس آفیسرز کے واجب الادا وظیفوں اور تنخواہوں کی مسلسل اور بلاجواز عدم ادائیگی کی شدید مذمت کرتی ہے۔ نوجوان ڈاکٹروں کی جانب سے بارہا توجہ دلانے اور تحفظات کے اظہار کے باوجود اس سنگین مسئلے کے حل کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے وائی ڈی اے JPMC انتظامیہ کو آخری الٹی میٹم جاری کرتی ہے کہ اگر ہاؤس آفیسرز کے تمام واجبات اور تنخواہیں 11 مئی 2026 سے قبل ادا نہ کی گئیں تو جے پی ایم سی کے تمام کلینیکل، وارڈ، ایمرجنسی اور روزمرہ کے امور کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا ہاؤس آفیسرز اور نوجوان ڈاکٹر شدید مالی مشکلات اور ذہنی دباؤ کے باوجود مسلسل مریضوں کی خدمت انتہائی ذمہ داری، پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کے ساتھ انجام دیتے رہے ہیں۔ تاہم انتظامیہ کی مسلسل غفلت، غیر ذمہ دارانہ تاخیر اور ڈاکٹروں کے جائز حقوق کو نظر انداز کرنا اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا اگر مقررہ وقت تک مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج اور بائیکاٹ مکمل اور غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔
مزید یہ کہ بائیکاٹ شروع ہونے کے بعد کوئی بھی ڈاکٹر اس وقت تک ڈیوٹی پر واپس نہیں آئے گا جب تک درج ذیل مطالبات مکمل طور پر پورے نہیں کیے جاتے1۔ ہاؤس آفیسرز کے تمام واجب الادا وظیفوں اور تنخواہوں کی فوری اور مکمل ادائیگی2۔ انتظامیہ کی جانب سے اس ناقابل قبول تاخیر اور غفلت کا اعتراف کرتے ہوئے باضابطہ تحریری معذرت نامہ اور نوٹیفکیشن جاری کیا جائے YDA JPMC ہاؤس آفیسرز اور نوجوان ڈاکٹروں کے وقار، حقوق اور احترام کے تحفظ کے لیے متحد ہے۔ جب تک تمام مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اور انصاف فراہم نہیں کیا جاتا، اسپتال کی معمول کی سرگرمیاں بحال نہیں کی جائیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »