LOADING

Type to search

National

ایبٹ آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے علاقہ سلطان پور میں درندگی، سفاکی اور ظلم کی انتہا کر دی گئی

Share

ایبٹ آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے علاقہ سلطان پور میں درندگی، سفاکی اور ظلم کی انتہا کر دی گئی

سادات خاندان کی بیوہ خاتون روبانہ بی بی بیوہ ضیائ الدین شاہ کو زندہ جلا کر قتل کر دیا گیا خاتون کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کر لیا گیا

مقتولہ بیوہ ضیاء الدین شاہ کو کیوں سفاکی اور درندگی کا نشانہ بنایا گیا، قاتل کون ہیں

تھانہ پی او ایف حویلیاں کے ایس ایچ او زبیر تنولی دلخراش واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بمعہ نفری موقع پر پہنچ گئے۔

خاتون کی جلی ہوئی نعش حویلیاں اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
خاتون کو زندہ جلا کر جان سے مارنے کی اطلاع ملنے پر سلطان پور اور گردونواح کے عوام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ہر شخص کی زبان پر یہی الفاظ تھے کہ بیوہ خاتون کے ساتھ ظلم کی انتہا کی گئی ہے۔ خاتون کو جلانے والے عناصر سفاک اور درندگی کے لبادے میں لپٹے ہوئے ظالم ہیں اور ان ظالموں کو گرفتار کر نشان عبرت بنایا جائے۔ عوام نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ ایبٹ آباد پولیس ابھی تک کسی بھی بڑے کیس کو ابھی تک انجام تک نہیں پہنچا سکی ہے۔ ہر مقدمے اور واردات پر پولیس کمیٹی کمیٹی کا کھیل شروع کر دیتی ہے۔

جے آئی ٹی جب رپورٹ تیار کر کے دیتی ہے تو اس رپورٹ کو نہ سامنے لایا جاتا ہے اور نہ ہی کاروائی ہوتی ہے۔ پولیس کی طرف سے کمیٹی کمیٹی کا کھیل ضلع میں جرائم کو فروغ دے رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »