LOADING

Type to search

Islamabad National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) صادق آباد پولیس کی بڑی کاروائی گھر میں چوری و نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) صادق آباد پولیس کی بڑی کاروائی گھر میں چوری و نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین، پڑوسی چور نکلا 50 لاکھ سے زائد مالیت کا 10 تولہ سونا 60 ہزار مالیت کی 15 تولہ چاندی موبائل فون اور 17 ہزار برآمد، زیر حراست نے شخص نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں تالے توڑ کر واردات کی تھی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مذکورہ کو گرفتار کر لیا گیا، چونترہ پولیس نے قتل اقدام قتل اور ضرر کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا زیر حراست اشتہاری نے سابقہ دشمنی پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہری کو قتل جبکہ تین افراد کے زخمی کر دیا تھا اشتہاری گزشتہ سال جون سے پولیس کو مطلوب تھا، نصیر آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور ٹیمپرنگ کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر کے 08 مسروقہ موٹر سائیکل ڈیمپرنگ کا سامان برآمد کر لیا، زیر حراست افراد کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کاروائی جاری ہے، تھانہ ریس کورس پولیس نے 06 روز قبل معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والا شخص گرفتار کر لیا زیر حراست شخص واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا, واہ کینٹ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں گزشتہ سال سے مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا، وارث خان پولیس نے عمارت میں خیانت کے مقدمے میں مطلوب گزشتہ 4 سال سے مطلوب اشتہاری کو گرفتارکر لیا ،پیر ودھائی پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث منشیات فروش کو حراست میں لیکر 01 کلو 600 گرام چرس برآمد کی, مذکورہ اشتہاری راولپنڈی اور اٹک میں اقدام قتل اور منشیات سمیت ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے، وارث خان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 12 لیٹر شراب مورگاہ پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر 20 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن، کلرسیداں پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لیکر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے..

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »