ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ خانپور پولیس کی کاروائی ، رانی واہ خاتون کے قتل کیس میں مطلوب ملزم اشتہاری گرفتار ، آلہ قتل کلاشنکوف برآمد
Share
ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ،
ایس ایچ او تھانہ خانپور صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی خانپور راجہ محمد بشیر کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ علت 185 مورخہ 15.03.2026 جرم 302.34.15AA تھانہ خانپور میں مطلوب ملزم اشتہاری فیصل محمود ولد اورنگزیب سکنہ رانی واہ کو آلہ قتل کلاشنکوف معہ ایمونیشن کے گرفتار کرلیا ۔ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے ۔

