ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) رکن قومی اسمبلی این اے 18 ہری پور بابر نواز خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے سانحہ حطار کے متاثرین میں امدادی رقم کے چیک تقسیم کر دیے
Share
ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) رکن قومی اسمبلی این اے 18 ہری پور بابر نواز خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے سانحہ حطار کے متاثرین میں امدادی رقم کے چیک تقسیم کر دیے
وفاقی حکومت کی جانب سے سانحہ میں جاں بحق افراد کے لیے فی کس 20 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 5 لاکھ روپے کے چیک دیے گئے، چیک تقسیم کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس ہری پور میں منعقد ہوئی
تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے، کیپٹن محمد صفدر اعوان اور بابر نواز کا کہنا تھا، کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت نے سانحہ حطار کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا، حادثہ کی رات سے متاثرین کے ساتھ ہر فورم پر موجود رہے ہیں، وفاقی حکومت متاثرین کے خاندان کے ساتھ آئندہ بھی بچوں کی تعلیم سمیت ہر سطح پر بھرپور ساتھ دے گی، رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے امدادی رقم میں اضافہ کرنے پر وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا، تقریب میں ، سابق تحصیل چیئرمین ہری پور سمیع اللہ خان، رکن صوبائی اسمبلی شازیہ خان جدون، صدر مسلم لیگ ن صاحبزادہ حامد شاہ، جنرل سیکرٹری قاضی سعید ایڈوکیٹ، تحصیل صدر سردار حفیظ احمد، جنرل سیکرٹری سفیر احمد خان، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے افسران، مسلم لیگ ن ضلع ہری پور کے عہدیداران، یوتھ ونگ، ویمن ونگ، صحافی برادری، سول سوسائٹی اور معززین و عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی، شرکا نے سانحہ حطار کے شہدا کے ایصال ثواب اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی،








