LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر مختار احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر مختار احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔ایس پی ایوان صدر طاہر خان نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسرکو پھول اور تحائف پیش کئے اور ان کے مستقبل کیلئے نیک تمناﺅ ں کا اظہار کیتفصیلات کے مطابق اسلام آبادپولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر مختار احمد کے اعزاز میں ایوان صدر سکیورٹی ڈویژن میںپروقار الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا۔تقریب میں سپرٹینڈنٹ آف پولیس ایوان صدر طاہر خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ایس پی ایوان صدر نے ریٹائر ڈ ہونے والے پولیس انسپکٹر کی محکمہ پولیس کے لئے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے جس نے سروس شروع کی وہ ایک دن ریٹائرڈ بھی ہو گا۔آپ نے ایک لمبا عرصہ محکمہ پولیس کی خدمت کی ہے، دوران سروس ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ ایسے کام کیے جائیں جس سے آپ کا نام روشن ہو اور آپ کے کردار کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے۔ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ سروس کے دوران زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے اپنی زندگی کا قیمتی حصہ محکمہ پولیس میں گزار کر عوام کی خدمت کی، اس کے بدلے محکمہ پولیس نے بھی آپ کو عزت،وقار اور ایک مقام دیا جس پر آپ کو اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ایس پی ایوان صدر نے مزید کہا کہ آپ کو کوئی بھی نجی وسرکاری مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے۔ اس موقع پر ریٹائرڈ ہونیوالے پولیس انسپکٹر نے عزت افزائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایس پی ایوان صدر کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس انسپکٹر مختار احمد کی خد مات کو سراہتے ہوئے انہیں تحائف پیش کئے اور ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »