LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) بوستان خان روڈ پر واقع پلازہ کی بیسمنٹ میں پیٹرول جمع ہونے کا معمہ حل نہ ہو سکا

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) بوستان خان روڈ پر واقع پلازہ کی بیسمنٹ میں پیٹرول جمع ہونے کا معمہ حل نہ ہو سکا. چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقہ بوستان خان روڈ پر واقع نجی پٹرول پمپ سے متصل پلازہ کی بیسمنٹ میں جمع ہونا شروع ہو گیا . پلازہ کے مالک فدا بٹ نے سی ای او چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کو درخواست دیتے ہوئے وقف اختیار کیا ہے کہ میرے پلازہ کی دیوار کے ساتھ نجی پیٹرول پمپ کا ٹینک موجود ہے جو لیکج کی وجہ پیٹرول نکل کر پلازہ کی بیسمنٹ میں جمع ہو رہا ہے پلازہ میں دو نجی بنکس بھی موجود ہیں. جبکہ پلازہ میں دو نجی تعلیمی اکیڈیمیاں بھی موجود ہیں . صبح بنک کے عملے کی جانب سے مجھے اطلاع دی گئی کہ پلازہ کی بیسمنٹ میں پیڑول جمع ہونا شروع ہو گیا ہے جو کہ خطرناک بھی ہو سکتا ہے. ہم نے فوری طور پر پولیس اور ریسکیو 1122کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئے. نجی پیٹرول پمپ کے مالک دوست محمد خان کو بھی اطلاع دی وہ بھی آگئے لیکن وہ اس بات کو ماننے سے انکارئ ہیں کہ یہ ان کے پیڑول پمپ سے لیکج نہیں ہو رہی. فدا بٹ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی پیڑول پمپ مالک کو اس بارے آگاہ کیا تھا کہ اپ کے پٹرول کی ٹینک کی ہماری دیوار کے ساتھ ملتی ہے جہاں سے پٹرول بہتا ہے لیکن ہماری بات کو نہیں سنا گیا کنٹونمنٹ انتظامیہ فوری طور پر پیٹرول پمپ کا سیل کرے اور اس کی مکمل چیکنگ کرے تاکہ اس کا ازالہ ہو سکے. اس حوالے سے پیٹرول پمپ کے مالک اورسابق ناظم ڈھوک منشی دوست محمد خان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پلازہ کی بیسمنٹ میں آنے والا پیٹرول ان کے پمپ کا نہیں ہے ہمارا سارا نظام کمپیوٹرائزڈ ہے آدھا لیٹر پیٹرول کا حساب بھی کمپیوٹر میں آتا ہے. میں نے پلازہ مالک کی تسلی کے لیے صبح سے پمپ بند کیاہوا ہے لیکن سسٹم کے تحت میرے پاس پیٹرول کی مقدار موجود ہے ادھا لیٹر پٹرول بھی کم دکھائی نہیں دے رہا ہمارے پاس ایسا سسٹم ہے ایک لیٹر پٹرول بھی کم ہو تو فورا کمپیوٹر شو کر دیتا ہے اگر یہ کسی اور پمپ کی لائن ہو سکتی پیٹرول کس لائن سے لیک ہو رہا ہے.آخر میں دوست محمد خان کا کہن تھا کہ ہمارے سارے اداے قابل احترام ہیں اور ہم.ان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں . میری انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اس واقعے کی شفاف انکوائری کرائی جائے تاکہ میں بھی اپنا کاروبار جاری رکھ سکوں

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »