کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) پیرآباد پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا سپلائرز گرفتار
Share
کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی ویسٹ زون کے تھانہ پیرآباد (فرنٹیئر چوکی) پولیس نے خفیہ اطلاع پر فرنٹیئر کالونی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسماعیل ولد فضل قادر اور والی اللہ ولد رزق اللہ شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 150 پڑیاں گٹکا ماوا (10 کلو سے زائد) اور نقدی برآمد کر لی، جبکہ سپلائی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

