LOADING

Type to search

National

ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس انتظامیہ صرف فوٹو سیشن تک محدود ، لواحقین کو سب اچھے کی رپورٹ ، دوہرے قتل کیس میں پولیس انتظامیہ نے لواحقین سے تین دن کا وقت لیا تھا ، ایک ہفتہ مزید گزرنے کے باوجود ، چوہدری ایاز عرف جازی اور جواں سالہ بیٹا کا مرکزی قاتل کفیل شاہ ابھی تک گرفتار نہ ہوسکا

Share

ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ہری پور پولیس انتظامیہ صرف فوٹو سیشن تک محدود ، لواحقین کو سب اچھے کی رپورٹ ، دوہرے قتل کیس میں پولیس انتظامیہ نے لواحقین سے تین دن کا وقت لیا تھا ، ایک ہفتہ مزید گزرنے کے باوجود ، چوہدری ایاز عرف جازی اور جواں سالہ بیٹا کا مرکزی قاتل کفیل شاہ ابھی تک گرفتار نہ ہوسکا

ضلع ہری پور کی عوام اب مزید جھوٹے دعووں اور وعدوں پہ یقین نہیں کرے گی عملی طور پہ ایکشن لے کر مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے عوامی مطالبہ

 14 اپریل کو معمولی تلخ کلامی پہ سابق نائب ناظم چوہدری ایاز عرف جازی اور ان کے جواں سالہ بیٹا چوہدری عظمت پہ کفیل شاہ نے شکر شاہ روڈ پہ گولیاں مارکر زخمی کر دیا تھا ، چوہدری عظمت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا ، دوران علاج چودہ روز بعد چوہدری ایاز عرف جازی بھی ہسپتال میں دم توڑ گئے، لواحقین کو ڈی ایس پی سٹی سعید یدون نے ٹراما سنٹر میں عوامی اجتماع سے بات چیت کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کے تین روز کا وقت دیا جائے ملزم کفیل شاہ قانون کے کٹہرے میں ہو گیا ، مگر ایک ہفتہ مزید گزر گیا ملزم کو پولیس انتظامیہ گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام ، ضلع ہری پور کی غیور عوام نے ڈی پی او ہری پور ، ڈی آئی جی ہزارہ ڈویژن ، آئی جی خیبرپختونخواہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قاتل کفیل شاہ کو جلد از جلد گرفتار کر کے عوامی خدشات دور کئے جائیں ،

 

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »