راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) راولپنڈی ٹی ایم اے کارپوریشن کی ملی بھگت سے دن بدن نالہ لئی کو تنگ کیا جا رہا ہے
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) راولپنڈی ٹی ایم اے کارپوریشن کی ملی بھگت سے دن بدن نالہ لئی کو تنگ کیا جا رہا ہے تاکہ غیر قانونی پارکنگ بنائی جائے نالہ لئی کے دونوں طرف قبضہ مافیا نے قبضہ کیا ہوا ہے کسی نے ریت بجری کے ٹھیے لگائے ہوئے ہیں کہ کسی نے غیر قانونی پارکنگ بنائی ہوئی ہے پارکنگ والے ٹرک سے پانچ سو روپیہ شہزور سے ڈھائی سو روپیہ اور کار سے ڈیڑھ سو روپیہ پارکنگ فیس طلب کرتے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر دونوں اطراف سے لاکھوں روپے اکٹھے ہوتے ہیں جب ان سے پوچھو تو وہ یہ کہتے ہیں کہ ٹی ایم اے کارپوریشن والوں کی اجازت سے ہم نے یہ غیر قانونی پارکنگ بنائی ہوئی ہے اعلی کام ایک نظر اس جانب بھی اور نالہ لے کے ارد گرد رہنے والی عوام نے سی ایم پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر قانونی پارکنگ کو یہاں سے ختم کیا جائے اور غیر قانونی ایٹ ریت بجری کے ٹھیوں کو ختم کیا جائے تاکہ ماحول اچھا ہو ان غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے نشئی لوگوں کے یہاں پہ ٹھیے لگے ہوئے ہیں وہاں پہ منشیات بھی باسانی مہیا ہے

