LOADING

Type to search

National

ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کی کامیاب کاروائی کانگڑہ کالونی گھر سے طلائی زیوارات چوری کرنے والا گروہ گرفتار ، ملزمان سے 2 لاکھ روپے برآمد

Share

ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ہری پور تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کی کامیاب کاروائی کانگڑہ کالونی گھر سے طلائی زیوارات چوری کرنے والا گروہ گرفتار ، ملزمان سے 2 لاکھ روپے برآمد

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کی حدود کانگڑہ کالونی میں گھر سے طلائی زیوارت چوری ہونے کا واقع رونما ہوا۔ مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 380.34 پی پی سی کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ عمران نواز نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور راجہ محمد بشیر کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے ملزمان مسماۃ (ک) دختر اقبال ،مسماۃ(م) زوجہ شان ،مسماۃ (س) دختر حبیب اللہ ساکنان راولپنڈی اور عابد محمود ولد فتح روز سکنہ سوہاہ ضلع جہلم کو گرفتار کرکے ملزمان سے رقم مبلغ دو لاکھ روپے اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی ۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »