راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) راولپنڈی میں سر پر پھٹی ہوئی ٹوپی رکھنے پر معلم کا 10 سالہ بچے پر پلاسٹک کے پائپ سے تشدد
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) راولپنڈی میں سر پر پھٹی ہوئی ٹوپی رکھنے پر معلم کا 10 سالہ بچے پر پلاسٹک کے پائپ سے تشدد، صدر بیرونی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے معلم کو حراست میں لے لیا متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، تھانہ کینٹ نے 01 فرد کو حراست میں لیکر 20 لیٹر، ریس کورس پولیس نے 01 فرد کو حراست میں لیکر 07 لیٹر شراب برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے, تھانہ کہوٹہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی جانب سے شہری کی گائے کو دم گھونٹ کر مارنے کا واقعہ مدعی مقدمہ کے مطابق مٹور کہوٹہ کا رہائشی ہوں اور شیڈ پر مویشی پال رکھے ہیں دن میں 2 سے 4 بجے کے درمیان شیڈ سے گھر آیا اور پھر واپس گیا تو ایک گائے جو بڑے شیڈ میں بندھی تھی موجود نہ تھی، مدعی کے مطابق کسی نامعلوم شخص نے گائے کو بڑے شیڈ سے کھول کر چھوٹے شیڈ کے کمرے میں باندھا ملزمان نے گائے کو ٹانگیں باندھ کر گرایا پھر اس کی گردن موڑ کررسی سے باندھ کر سانس بند کر دی دم گھٹنے کے باعث گائے دم توڑ گئی، مدعی کے مطابق میری کسی سے کوئی دشمنی عداوت نہیں ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

