اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن ۔سرچ آپریشن کے دوران684 افراد،226 گھرانوں، 40 ہوٹلوں ،80 دکانیں، 266 موٹر سائیکلوں اور 101 گاڑیوں کو چیک کیا گیا
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن ۔سرچ آپریشن کے دوران684 افراد،226 گھرانوں، 40 ہوٹلوں ،80 دکانیں، 266 موٹر سائیکلوں اور 101 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے ایک افغان شہری سمیت 37مشکوک افراد ،ایک گاڑی اور25 موٹر سائیکلوں کوتھانہ جات منتقل کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 684 افراد،226 گھرانوں، 40 ہوٹلوں،80 دکانیں ،266 موٹر سائیکلوں اور 101 گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے ایک افغان شہری سمیت 37 مشکوک افراد ،ایک گاڑی اور 25موٹرسائیکلوں کوتھانہ جات بھی منتقل کیا گیا۔ مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-“15پر فوری اطلاع دیں۔




