LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ پیر ودھائی ریپ کیس میں نئے انکشافات، تحقیقات کا دائرہ وسیع،

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ پیر ودھائی ریپ کیس میں نئے انکشافات، تحقیقات کا دائرہ وسیع،راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی میں مبینہ ریپ کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں ایک بس ہوسٹس کی جانب سے درج مقدمے کے بعد مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق، سینئر صحافی صالح مغل نے کیس کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مدعیہ خاتون اس سے قبل بھی متعدد مقدمات درج کروا چکی ہیں، جن میں مبینہ طور پر ریپ کے کیسز بھی شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق، مذکورہ خاتون نے سال 2025 میں بھی اسی تھانے میں ایک مقدمہ درج کروایا تھا، جبکہ ماضی میں اس کے خلاف یا اس کی جانب سے تقریباً سات ایف آئی آرز درج ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

دوسری جانب، اس کیس نے پولیس اور حکومتی سطح پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے حالیہ ہدایات میں تھانوں میں آنے والے افراد کی بائیومیٹرک تصدیق اور مکمل ریکارڈ کی جانچ پڑتال کو لازمی قرار دیا گیا ہے، تاکہ جھوٹے مقدمات کی روک تھام کی جا سکے۔اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ متعلقہ ادارے اس کیس میں کس حد تک شفاف تحقیقات کرتے ہیں اور آیا خاتون کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے یا نہیں.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »