اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا کنسٹرکشن سائٹس کا دورہ
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا کنسٹرکشن سائٹس کا دورہ۔آئی جی اسلام آباد نے پولیس فورس کنسٹرکشن سائٹس پر جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا ۔تمام افسران کو پولیس فورس کی فلاح و بہبود کے اقدامات کو تیز کرنے اور معیاری تعمیرات کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس کنسٹرکشن سائٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر، اے آئی جی لاجسٹکس عبد الحق عمرانی، ایس ایس پی ماڈل پرزنز اسلام آباد علی اکبر اور اے ڈی ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ بھی موجود تھے۔آئی جی اسلام آباد نے مختلف تعمیراتی سائٹس کا تفصیلی معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ ٹائم لائن کے اندر ہر صورت مکمل کیے جائیں اور کسی بھی قسم کی تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری اور جدید سہولیات کی فراہمی سے فورس کی پیشہ ورانہ کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ بہتر اور معیاری عمارتیں نہ صرف پولیس افسران کے لیے سہولت کا باعث ہوں گی بلکہ عوامی خدمات کی فراہمی کو بھی مو¿ثر بنائیں گی۔آئی جی اسلام آباد نے سینئر پولیس افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی منصوبوں کی مسلسل اور جامع نگرانی یقینی بنائیں تاکہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت ترجیح دی جائے۔بعدازاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اے آئی جی سپیشل برانچ کیپٹن ریٹائرڈ سید ذیشان حیدر کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے اسلام آباد میں سکیورٹی امور اور انٹیلی جنس ورکنگ کا جائزہ لیا۔ آئی جی اسلام آباد نے اے آئی جی سپیشل برانچ کو موثر سکیورٹی انتظامات جرائم کی روک تھام کے لئے فوری اور مو¿ثر اقدامات کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی شرح کو کنٹرول کرنے کے لئے موثر انٹیلی جنس کی بنیاد پر فیصلے کئے جائیں اور سکیورٹی انتظامات کو مزید مو¿ثر بنایا جائے۔آئی جی اسلام آباد نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس کے وسائل کا مو¿ثر استعمال کرتے ہوئے انٹیلی جنس ورکنگ کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہر میں جرائم کی روک تھام کے حوالے سے پولیس کی کارکردگی میں نکھار آ سکے۔ انہوں نے سپیشل برانچ کی تمام ٹیموں کو مکمل تعاون فراہم کرنے اور اپنے وسائل کو زیادہ مو¿ثر طریقے سے استعمال کرنے کی ہدایات دیں تاکہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔بعد ازاں، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے رات گئے ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے ساتھ میٹنگ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاو¿ن کی حکمتِ عملی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مزید مو¿ثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ آئی جی اسلام آباد نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کی حکمتِ عملی کو مزید مضبوط کرنے کی ہدایات دیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایات بھی جاری کیں۔







