LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد کا دورہ۔آئی جی اسلام آباد کی کیپیٹل پولیس کالج کے سٹاف کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مو¿ثر اور معیاری تربیت کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد کا دورہ۔آئی جی اسلام آباد کی کیپیٹل پولیس کالج کے سٹاف کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مو¿ثر اور معیاری تربیت کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات، آئی جی اسلام آباد نے ماڈل جیل اسلام آباد کے لئے زیرِ تربیت افسران کو محنت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے ملک و قوم کے وقار میں اضافہ کرنے کی تاکید بھی کی۔تفصیلات کے مطابق، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کمانڈنٹ کیپیٹل پولیس کالج ملک جمیل ظفر، ڈائریکٹر سپیشل انیشی ایٹوز شمس الحق درانی، ایس ایس پی ماڈل پرزنز اسلام آباد علی اکبر اور کالج کے عملے کے ساتھ خصوصی نشست کی۔نشست میں آئی جی اسلام آباد نے کالج کے عملے کو ہدایت دی کہ وہ جدید تقاضوں کے مطابق اپنی تمام پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاکہ تربیتی عمل کو مزید مو¿ثر اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔ انہوں نے زیرِ تربیت افسران کو محنت اور لگن سے تربیت حاصل کرنے کی تاکید کی تاکہ وہ مستقبل میں اپنے ادارے کا وقار بلند کر سکیں۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت کیپیٹل پولیس کالج کے عملے کا اجلاس ہوا جس میں تربیتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ٹریننگ ماڈیولز کی اپ گریڈیشن، تھانہ جات کے عملے کی عوامی خدمت کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگی، تربیتی معیار میں بہتری اور فیکلٹی کی استعداد کار میں اضافے کے حوالے سے افسران کو خصوصی ٹاسک سونپے گئے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی کامیابی میں تربیت کا بنیادی کردار ہوتا ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید ہدایت دی کہ فورس کی جسمانی فٹنس اور عملی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جدید ڈرلز ڈیزائن کی جائیں، اور کرائم کنٹرول، مو¿ثر تفتیش اور اخلاقی تربیت پر بھی بھرپور توجہ دی جائے تاکہ پولیس افسران عوام کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کر سکیں۔مزید براں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے جدید بکتر بند گاڑی کا معائنہ کیا اور اس کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔ گاڑی میں جدید حفاظتی نظام اور بہتر مواصلاتی سہولتیں موجود ہیں جو ہنگامی حالات میں فوری رسپانس اور نقل و حرکت میں مددگار ثابت ہوں گی۔آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایت دی کہ اے پی سی وین کو ہائی رسک آپریشنز، سرچ اینڈ اسٹرائیک مشنز اور حساس مقامات کی سکیورٹی کے لئے مو¿ثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جدید گاڑی کے استعمال، مینٹیننس اور آپریشنل حکمتِ عملی پر متعلقہ عملے کو تربیت فراہم کی جائے تاکہ اس کی افادیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہنگامی صورتحال میں، یہ گاڑیاں پولیس کی مجموعی کارکردگی اور شہریوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کریں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »