LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ گوجرخان طیب بیگ کی سربراهی میں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ گوجرخان طیب بیگ کی سربراهی میں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ سمیت 2 منشیات سپلائرز گرفتار، چھینے گئے 3 موبائل فون و رقم 14 ہزار 500 روپے،ائیر بڈز، پاور بنک اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ جبکہ دیگر سے 03 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس پی گوجرخان سرکل سید دانیال کی زیرنگرانی گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے چھینے گئے 3 موبائل فون و رقم 14 ہزار 500 روپے،ائیر بڈز، پاور بنک اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، جبکہ مزید کاروائیوں میں پولیس ٹیم نے الگ الگ منشیات سپلائرز گرفتار کر کے 03 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔

ایس پی صدر انعم شیر نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »