LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ،سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنما ئو ں نے خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے اور اہم علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »