LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی اعزاز عظیم کی سربراھی میں پولیس ٹیم کی کارروائی

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی اعزاز عظیم کی سربراھی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث شخص گرفتار،2 مسروقہ موٹر سائیکل و مسروقہ یو پی ایس اور 2 بیٹریاں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص سے2 مسروقہ موٹر سائیکل و مسروقہ یو پی ایس اور 2 بیٹریاں برآمدہوئی،زیر حراست شخص گھروں میں داخل ہو کر موٹر سائیکل اور دیگر چوری و نقب زنی کی وارداتیں کرتا تھا،صدر بیرونی پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا، زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »