LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد/ رسالپور (ڈیجیٹل پوسٹ) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہےکہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی

Share

اسلام آباد/ رسالپور (ڈیجیٹل پوسٹ) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہےکہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی’ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس مضبوط فورس ہے، گزشتہ سال مئی میں پاکستان ائیر فورس نے اپنی صلاحیتوں سے سائبر اور الیکٹرانک وار فیئر میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا’ نیول چیف کا کہنا ہے پاک بحریہ کا ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع میں اہم کردار ہے، معرکہ حق میں پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کو جارحیت سے باز رکھا، پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے’ ایران امریکا تنازع اور آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہوئی، لیکن پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »