LOADING

Type to search

National

ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ہری پور پولیس کی جانب سے قومی انسداد پولیو مہم فول پروف سکیورٹی انتظامات میں جاری

Share

ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ): ہری پور پولیس کی جانب سے قومی انسداد پولیو مہم فول پروف سکیورٹی انتظامات میں جاری
ہری پور پولیو ٹیموں کی سکیورٹی 12 سو سے زائد پولیس افسران ولیڈی پولیس و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔
انسداد پولیو مہم 13 اپریل سے 16 اپریل تک جاری

 ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کی جانب سے قومی انسداد پولیومہم فول پروف سکیورٹی انتظامات میں جاری ہے ۔ سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنی اپنی حدود میں پولیو ٹیموں کی سکیوڑٹی کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم گزرگاہوں پر ناکہ بندیاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں ۔سنیپ چیکنگ کے عمل کو مذید موثر کیا گیا ہے ۔

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے تمام پولیس افسران کو واضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران تمام ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے، حساس مقامات پر خصوصی نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔ فیلڈ میں موجود افسران و جوان ہمہ وقت الرٹ رہیں۔
پولیو ٹیموں کے ساتھ مؤثر رابطہ برقرار رکھیں اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے اپنے فرائض پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »