LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری۔سرچ آپریشن کے دوران 901 افراد، 323 گھرانوں، 26 ہوٹلوں، 74دوکانیں، 180مو ٹر سائیکلوں اور73 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ 26 مشکوک افراد اور 13موٹر سائیکلوں کو جانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کئے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 901افراد،323گھرانوں،26ہوٹلوں،74دوکانیں،180مو ٹرسائیکلوں اور73گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ 26مشکوک افراد اور 13موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ مزید براں منشیات فروشی میں ملوث ملزم کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 285 گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی ۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سیکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔ سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پر فون دی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »