اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ ) پرائم ویلی ہاسنگ سوسائٹی کے مالک عبدالواجد دوبارہ گرفتار
Share

ا
سلام آباد (نمائندہ خصوصی ) اسلام آباد کی معروف ہاسنگ سوسائٹی ” پرائم ویلی ” کے مالک اور پرائم کالج آف نرسنگ کے انتظامی سربراہ عبدالواجد کو ضمانت منسوخ ہونے پر دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم اس وقت تھا نہ کو رال پولیس کی تحویل میں ہے، جہاں اس سے کروڑوں روپے کے مبینہ مالی فراڈ کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم عبدالواجد اور ان کے بھائی نصیر الدین پر الزام ہے کہ انہوں نے پرائم ویلی سوسائٹی کے نام پر ڈیلرز اور عام شہریوں سے بھاری رقوم وصول کیں اور بدلے میں انہیں فائلیں جاری کیں۔ بعد ازاں فائلیں واپس لے کر بوگس چیکس دیے گئے جو بینک سے ڈش آنر (Dishonor) ہو گئے ۔ اسی نوعیت کے ایک مقدمہ (ایف آئی آر نمبر 122/25) میں ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد (ایسٹ) نے ملزم کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست خارج کر دی، جس کے بعد پولیس نے اسے فوری طور پر حراست میں لے لیا۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس حراست میں آنے کے بعد ملزم نے دبا میں آ کر مدعی پارٹی کے ساتھ تصفیہ کر لیا ہے اور انہیں فوری طور پر واجب الادا رقم ادا کر دی ہے۔ ملزم کی گرفتاری کی خبر پھیلتے ہی دیگر متاثرین ، جن میں 105 اوپن فائلوں کے مالکان بھی شامل ہیں، اپنی رقوم کی واپسی کے متحرک ہو گئے ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ سوسائٹی کا دفتر عرصہ دراز سے بند ہے اور ان کی جمع پونچھی دا پر لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے اعلی حکام اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ چونکہ ملزم اس وقت پولیس لیے کی گرفت میں ہے، اس لیے تمام متاثرین کو ان کی اصل رقم (Principal Amount) واپس دلائی جائے اور اسے اس وقت تک رہا نہ کیا جائے جب تک تمام واجبات ادا نہیں ہو جاتے۔

