LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا تیسرا اجلاس جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا تیسرا اجلاس جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ جسمیں ممبر ایڈمن اسفندیار بلوچ، ممبر اسٹیٹ زمان وٹو، ممبر انوائرمنٹ عبداللّٰہ خرم نیازی، ممبر فنانس و پلاننگ اینڈ ڈیزائن محمد عمیر، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا اور پروفیسر ڈاکٹر محمد علی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی سی ڈی اے بورڈ نے شرکت کی۔ سی ڈی اے بورڈ کے تیسرے اجلاس میں متعدد ایجنڈا آئٹمز زیر بحث لائے گئے۔

سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں جائیداد کی منتقلی پر سی ڈی اے کی جانب سے وصول کی جانے والی ٹرانسفر فیس میں کمی کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں موجودہ ٹرانسفر فیس کو 3 فیصد سے کم کردیا گیا۔ اس فیصلے سے نہ صرف اسلام آباد شہر میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ ہاؤسنگ و رئیل اسٹیٹ کے شعبہ میں نمایاں بہتری آئیگی۔ فیس کی کمی سے خرید و فروخت کرنے والے شہریوں کو بھی براہ راست فائدہ اور ریلیف ملے گا۔

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کی بجائے ٹیکس بیس کو وسیع کیا جائے۔

سی ڈی اے بورڈ کے تیسرے اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ثقافتی و سیاحتی حب بنانے کیلئے کریٹیو کنسلٹنٹ (سٹی کیوریٹر) کی خدمات حاصل کرنے کیلئے کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کریٹیو کنسلٹنٹ کی خدمات کے حصول کیلئے پروکیورمنٹ کے عمل اور قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے کہا کہ یہ قدم وفاقی دارالحکومت کو ثقافتی و سیاحتی شعبوں میں بہتری کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کریٹیو کنسلٹنٹس کی خدمات کے حصول سے شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس کی لینڈ سکیپنگ اور خوبصورتی میں نمایاں اضافہ اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ایک جدید، پرکشش اور زندہ دل شہر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیلئے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ (پیکج ون اور ٹو) کو آؤٹ سورس کرنے کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں گریوینس ریڈریسل کمیٹی اور پروکیورمنٹ کمیٹی کی سفارشات پر جاری پروکیورمنٹ عمل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح اسلام آباد میں دیگر شہروں کے کامیاب ماڈلز کا جائزہ لینے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے آؤٹ سورسنگ کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے کہا کہ دیگر شہروں کے بہترین ماڈلز کا جائزہ لیکر فوری، پائیدار اور مؤثر نظام اپنایا جائیگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »