راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ دھمیال کے علاقہ شگاف پلی چکری روڈ پر 15 سالہ بچی سے انسانیت سوز سلوک کا واقعہ سامنے آگیا
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ دھمیال کے علاقہ شگاف پلی چکری روڈ پر 15 سالہ بچی سے انسانیت سوز سلوک کا واقعہ سامنے آگیا۔ شہری کا گارڈ 15 سالہ بچی کو بلیک میل کرکے ہراساں اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، درندہ صفت شخص ذاتی تسکین کے لیے زیادتی کا شکار بچی کو بلیڈ سے کٹ لگا کر تشدد بھی کرتا رہا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ مدعی مقدمہ نے کہا کہ بیٹی نے شدید پریشانی کی حالت میں بتایا کہ عثمان بلوچ کا گارڈ ذیشان عرف کاشف نے بلیک میل کرکے تعلقات استوار کرلیے، زیشان عرف کاشف بیٹی سے فون پر رابطے کرکے اسکو مسلسل دھمکیاں دیتا تھا کہ رابطے میں نہ رہی تو میرے پاس موجود تمہاری نازیبا تصاویر تمھارے والد کو دیکھا دوں گا۔متن مقدمہ کے مطابق بیٹی نے ڈر سے کسی کو نہ بتایا اور اسے ملتی رہی، مذکورہ شخص نے جنوری سے قبل تین سے چار مرتبہ بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔زیشان عرف کاشف بیٹی پر تشدد بھی کرتا اور بلیڈ سے اس کے جسم پر کٹ مار کر زخمی بھی کرتا رہا ، زیشان نامی شخص نے سخت زیادتی کی اسکو عثمان بلوچ کے زریعے پکڑا جاسکتا ہے۔ مقدمہ درج کرلیاگیا تفتیش ایس آئی عظیم جاوید کے پاس ہے,وارث خان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا،مذکورہ اشتہاری نے لین دین کے تنازعہ پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ اور خنجر کے وار سے پانچ شہریوں کو زخمی کر دیا تھا اشتہاری گزشتہ دو سال سے پولیس کو مطلوب تھا وارث خان پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا زیر حراست اشتہاری کے پانچ ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے,وارث خان پولیس نے چیک ڈس اونر کے دوسرے مقدمے میں مطلوب اشتہاری گرفتار کرلیا اشتہاری گزشتہ سال سے پولیس کو مطلوب تھا,دیگر کاروائیوں میں پولیس نے 04 افراد کو حراست میں لیکر 10 لیٹر شراب اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا زیر حراست افراد کے خلاف کاروائیاں تھانہ کلرسیداں ،دھمیال ،نصیرآبد اور رتہ امرال کے علاقوں میں کی گئیں

