LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ پیرودھائی مظہر قادری کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ پیرودھائی مظہر قادری کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، چوری کی واردات میں ملوث شخص گرفتار، مسروقہ طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 2 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے واردات میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص سے مسروقہ طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 2 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد ہوئی، زیر حراست شخص مدعی مقدمہ کا خالہ زاد بھائی ہے جو ایک ہی گھر میں رہائش پزیر ہیں، زیر حراست شخص نے مدعی کی غیر موجودگی میں گھر سے طلائی زیورات چرائے تھے، پیرودھائی پولیس نے تفتیش مقدمہ عمل میں لاتے ہوئے مدعی مقدمہ کے خالہ زاد بھائی کو شامل تفتیش کیا تو اس نے چوری کی واردات کا انکشاف کیا، ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »