اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) جٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) جٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں جٹ برادری سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد اور راولپنڈی کے معزز افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد باہمی روابط کو مضبوط بنانا، برادری میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا اور خوشیوں کو ایک ساتھ منانا تھا۔تقریب میں جسٹس (ر) چوہدری محمد اعظم چھٹہ، چوہدری محمد یاسین (سیکریٹری جنرل سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے)، طارق علی ورک (سابق صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس)، اتمس گوندل، نمبردار شاہد رفیق باجوہ، چیئرمین جٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن اسلام آباد چوہدری امتیاز، کرنل ظفر چہل، چوہدری مبشر علی وڑائچ، صفدر حسین ساہی، چوہدری اشفاق وڑائچ، چوہدری اکرام وڑائچ، چوہدری نوید ثنا وڑائچ، عبدالغفار چیمہ، تابش محبوب جٹ، میزبان چوہدری مختار احمد وڑائچ، بریگیڈیئر (ر) جاوید اقبال چیمہ، اعجاز چیمہ،اسلم لڑکا، چوہدری شفقت اللہ وڑائچ (صدر ڈیموکریٹک ورکرز فیڈریشن)، نواز چیمہ، چوہدری شفاقت علی، زبیر افضل وڑائچ، چوہدری رفیق وڑائچ، جیند چھینہ، نصیر چھینہ، حمید چھینہ، چوہدری افتخار وڑائچ، چوہدری فاروق، چوہدری انصر وڑائچ، چوہدری وسیم افضل وڑائچ، نصیب وڑائچ، عامر ساہی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ جٹ برادری کو آپس میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا چاہیے اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ برادری کی فلاح و بہبود کے لیے منظم انداز میں کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ نوجوان نسل کو مثبت سمت دی جا سکے اور مستحق افراد کی مدد یقینی بنائی جا سکے۔مقررین کا کہنا تھا کہ ایسے اجتماعات باہمی محبت، بھائی چارے اور تعاون کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں اور ہمیں چاہیے کہ ہم ایک دوسرے کے کام آئیں اور مشکلات میں ساتھ کھڑے ہوں تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے میزبان چوہدری مختار احمد وڑائچ اور ان کی ٹیم، خصوصاً چوہدری مبشر علی وڑائچ اور زبیر افضل وڑائچ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ہم سب مل کر اپنے وطن اور برادری کی بہتری کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

