راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کے علاقے میں فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کے علاقے میں فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا زیر حراست شخص کے زیر استعمال کار قبضے میں لے لی گئی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کار ڈرائیور نے سڑک کے درمیان اپنی گاڑی کھڑی کر رکھی تھی،دوسری کار میں سوار بہن بھائی نے راستہ مانگا تو مذکورہ کار کے ڈرائیور نے فائرنگ کر دی جس سے زخمی خاتون ہسپتال لیجاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی، کار کا ڈرائیور واردات کے بعد فرار ہو گیا, پیر ودھائی پولیس نے شہری کو ذاتی رنجش پر اغوا کے بعد پھندہ دیکر قتل کرنے کے سلیم گل کیس میں مزید پیش رفت کرتے ہوئے مزید دو افراد کو گرفتار کر لیا زیر حراست افراد نے قتل کے بعد مقتول کی لاش کو نالہ لئی میں پھینکنے کے لیے سہولت کاری کی تھی، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال اکتوبر میں درج کیا گیا تھا، سول لائن پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 01 کلو 6 سو گرام چرس،دھمیال پولیس ایک فرد کو حراست میں لیکر 01 کو 420 گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لیکر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا،کہوٹہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لیکر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے

