LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں، جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس, سیکیورٹی،آئی جی اسلام آباد امن و امان اور جرائم کے انسداد سے متعلق اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں، جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس, سیکیورٹی،آئی جی اسلام آباد امن و امان اور جرائم کے انسداد سے متعلق اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا، وی وی آئی پی سیکیورٹی، امن و امان اور انسدادِ جرائم کے اقدامات مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں مختلف اہم اجلاس منعقد ہوئے، جن میں وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی، امن و امان اور جرائم کے انسداد سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاسوں میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ،ایس ایس پی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ ،ایس ایس پی سی ٹی ڈی ، ایس پی ڈولفن اور ڈی ایس پی سی آئی اے نے شرکت کی، اس موقع پر وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی، حساس مقامات کے موثر تحفظ، پروٹوکول ڈیوٹی کے طریقہ کار اورسیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،آئی جی اسلام آباد نے اس موقع پر ہدایت کی کہ تمام سیکیورٹی ڈیوٹیز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہا جائے،ایک اور اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام، مو¿ثر پولیسنگ، پٹرولنگ نظام، فوری رسپانس میکانزم اور عوامی تحفظ کیلئے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور عوام کو فوری اور موثر ریلیف فراہم کیا جائے، جبکہ ایک اور اجلاس میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال، انسدادِ جرائم اقدامات، مشتبہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون، پٹرولنگ نظام کو مزید فعال بنانے اور سرکاری و نجی املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائیں،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی حفاظت، امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ جاری رکھے گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »