اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) اسلام آباد پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) اسلام آباد پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری۔سنگین جرائم میں ملوث 30جرائم پیشہ عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے موثر کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلے میں تھانہ کوہسار ، تھانہ مارگلہ، تھانہ شالیمار ، تھانہ گولڑہ،تھانہ ترنول، تھانہ سنگجانی، تھانہ شمس کالونی، تھانہ کورال، تھانہ کرپا، تھانہ سہالہ، تھانہ ہمک، تھانہ لوہی بھیر، تھانہ نیلور، تھانہ بھارہ کہو اور تھانہ پھلگراں پولیس ٹیموں نے 30ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2,108گرام چرس، 1,648 گرام ہیروئن،392 گرام آئس، 103 بوتل شراب،مختلف بور کے 18 پستول ، ایک کلاشنکوف اور ایک گن معہ ایمونیشن برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے




