LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) بنی گالہ پولیس کا شیشہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آئی جی پولیس سید علی ناصر رضوی کی مہم “نشہ اب نہیں” کے تحت تھانہ بنی گالہ پولیس نے بحریہ انکلیو میں قائم ایک غیر قانونی شیشہ کیفے پر چھاپہ مار کر 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او انسپکٹر آصف خان کی قیادت میں کی گئی کارروائی کے دوران 9 سٹیل کے حقے، 3 شیشے کے حقے، 30 فلیور ڈبیاں، 7 پلاسٹک پائپ اور 15 ٹوپیاں برآمد کی گئیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ دیگر سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔ حکام کے مطابق منشیات اور غیر قانونی شیشہ کیفے کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »